یوم تکبیر پرمضبوط اورمستحکم پاکستان کا پیغام دینگے،ترجمان مرکزی مسلم لیگ

May 27, 2024

لاہور (خبرنگار)ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو متحد مضبوط اور مستحکم پاکستان کا پیغام دیں گے۔ ملک بھر میں ہونے والے پروگرامات اور ریلیوں کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان کا دفاع آج بھی ناقابل تسخیر ہے۔ حالیہ مایوسی اور عدم استحکام ہماری کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ وطن عزیز کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر یہ کوتاہیاں دور کرنی ہوں گی۔ اتحاد کا پیغام عام کرنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر خالد مسود سندھو لیاقت باغ راولپنڈی میں خطاب کریں گے جبکہ لاہور میں استنبول چوک تا پنجاب اسمبلی تکبیر کارواں کا اہتمام کیا جائے گا۔ پشاور میں صدر تا پریس کلب ریلی نکالی جائے گی۔ مزید براں ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی یوم تکبیر کی مناسبت سے پروگرامات کا انعقاد ہوگا۔