ہری پور: گرلز اسکول میں آگ لگ گئی، 1400 طالبات کو بچالیا گیا

May 27, 2024

ہری پور کےگرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹمیں آگ لگ گئی تاہم بروقت کارروائی کر کے 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ آتشزدہ اسکول میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سینکڑوں طالبات کو ریسکیو کرلیا گیا تاہم اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔