حکومت کے دباؤ پر ملک سے سود ختم نہیں کیا جا رہا: مولانا ابوالخیر زبیر

May 27, 2024

جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے صدر مولاناابوالخیر زبیر—فائل فوٹو

جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے صدر مولانا ابوالخیر زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت کے دباؤ پر ملک سے سود ختم نہیں کیا جا رہا۔

اسلام آباد میں مولانا ابو الخیر زبیر نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر آواز اٹھانے پر عوام کو کچلا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ کشمیر کا سودا کر دیا گیا ہے، عوام حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے تیار رہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے صدر مولانا ابوالخیر زبیر کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں اتحاد کی فضا قائم کرنا ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکمراں یہ نہ کہیں کہ ہم پر امریکا اور ورلڈ بینک کا دباؤ ہے۔