• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی آصف زرداری سے ملاقات، دونوں جماعتوں میں انتخابی اتحاد ہوگیا

لاہور( این این آئی ) جمعیت علماء پاکستان نورانی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں میں انتخابی اتحادہو گیا ۔ی پی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے صاحبزادہ زبیر نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورت حال ،عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،دونوں جماعتوں میں انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔ جے یو پی نورانی نے با ضابطہ طور پر بتایا کہ صاحبزادہ زبیر اور اصف زرداری کی ملاقات میں پیپلزہارٹی اور جے یو پی (نورانی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیاگیا ہے ۔ بتایا گیاکہ پی پی اور جے یو پی میں جس 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہوا ہے اس میں سیاسی اور سماجی مسائل اور باہمی امور کی انجام دہی کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید