بجٹ 25-2024ء: پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب

May 28, 2024

---فائل فوٹو

بجٹ25-2024ءکے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

اجلاس میں صنعتی شعبے کی پیداوار، سروسز و زرعی شعبے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

پلاننگ کمیشن کےذرائع مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔