مجھے اور رنبیر کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے میں میڈیا کا کردار ہے، عمران خان

May 28, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار عمران خان اور رنبیر کپور نے لگ بھگ ایک ساتھ ہی جب اپنی ڈیبیو فلمیں جانے تو یا نہ جانے نہ اور سانوریا سے بالترتیب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو دونوں بھارتی فلم بینوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے۔

دونوں ٹاک شو کافی ود کرن میں مہمان بننے کے ساتھ ایوارڈ تقریبات میں اکٹھے میزبانی کرتے بھی نظر آئے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنے اور رنبیر کپور کے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔

عمران نے کہا کہ مسلسل انکا تقابل رنبیر سے کرنے کی وجہ سے صرف تلخیاں پیدا ہوتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اسکے باوجود جب میری رنبیر سے بات ہوتی ہے تو وہ کبھی ان چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے۔ وہ صحیح معنوں میں فلم اور انڈسٹری سے محبت کرنے والے انسان ہیں اور وہ اس قسم کے معاملات میں نہیں پڑتے۔بعض فلمی میگزین اس حوالے سے سرگرم رہتے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نے رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے بارے میں جو کہا اسے غلط معنی دے کر کچھ سے کچھ کر دیا گیا حالانکہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔