تمام سٹیک ہولڈرز خود کوآئین کاپابند بنائیں،لیاقت بلوچ

May 29, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے عافیت کا ایک ہی راستہ ہے کہ سب اپنے آپ کو آئینی حدود کا پابند بنائیں،زہریلی سیاسی پولرائزیشن سے نیادی انسانی حقوق، معاشی انصاف، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کی نفی ہورہی ہے۔ عدلیہ اور میڈیا پر ریاستی طاقتور اداروں کا دباؤ بے یقینی اور عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے جو قومی سلامتی اور اندرونی وحدت و یکجہتی کے لیے زہرِقاتل ہے۔ مزید برآں انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امریکہ، بھارت، اسرائیل کو پریشان کر گئی ۔