پولیس حالت امن میں جان قربان کرنیوالا واحد ادارہ ،آئی جی

May 29, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس حالت امن میں جانیں قربان کرنے والا واحد ادارہ ہے ، سپروائزری افسران کانسٹیبلری کے ساتھ کنکشن قائم رکھ کر اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے ضلع گوجرانوالہ کی 2، سیالکوٹ کی 6، نارووال کی 2، گجرات کی 2 ٹیموں اور منڈی بہاؤالدین کی 1 پولیس ٹیم کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دین ۔ آئی جی نےپولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کیلئے17 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔