نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے مثبت اثرات، 7167 نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے، ذرائع

May 29, 2024

ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف موبائل سمز بلاک کرنے کی کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمز بحال کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمز بحال کی گئیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ٹیلی کام کمپینوں کو نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔