منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

May 29, 2024

فوٹو بشکریہ/ بھارتی میڈیا

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی ماہ جبین کوٹوالا کے ساتھ دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے ایک روز بعد دونوں کی کیک کاٹنے کی تصاویر سامنے آگئیں۔

گزشتہ ہفتے سے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی دوسری شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں جس کی بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ منور فاروقی نے گزشتہ ہفتے، 26 مئی کو ایک میمن گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی ماہ جبین کوٹوالا سے شادی کر لی ہے۔

تاہم شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد منور فاروقی اور ماہ جبین کوٹوالا کی ایک خوشگوار ماحول میں تصویر سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا پر سامنے آنیوالی ان تصاویر میں بھارتی کامیڈین کو اپنی اہلیہ کے ساتھ کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاپارازی فوٹو گرافر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منور فاروقی اور ماہ جبین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑی کی جانب سے کیک کاٹنے کی یہ پہلی تصویر ہے۔

یاد رہے کہ کامیڈین منور فاروقی کی پہلی اہلیہ سے علیحدگی ہو چکی ہے، جن سے اُن کا یک بیٹا بھی ہے۔