یمنیٰ زیدی کی نئی سیلفی مداحوں کو بھاگئی

June 11, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نئے اور منفرد انداز میں تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی مرر سیلفی مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔

سنجیدہ اور سلجھی ہوئی اداکارہ نے یہ سیلفی گزشتہ روز شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے ’موڈ‘ لکھا ہے۔

اداکارہ نے اس مرر سیلفی میں ’پاؤٹ‘ بنایا ہوا ہے جو کہ اُن کے کروڑوں چاہنے والوں کو خوب بھا گیا ہے۔


انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز رکھنے والی 34 سالہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اس تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’رازِ الفت‘ کی اداکارہ یمنیٰ کے قدرتی حسن پر صارفین دل ہار بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ہمایوں سعید کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں بڑے پردے پر بھی ایک اسپورٹس فلم ’نایاب‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا ہے۔