گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس وصولی انجن کیپسٹی کے بجائے قیمت پر کرنے کی تجویز

June 12, 2024


بجٹ 2024ء میں موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی انجن کیپیسٹی کے بجائےگاڑی کی قیمت کی بنیاد پرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت دو ہزار (2000) سی سی تک کی گاڑیوں کی خریداری اور رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی انجن کیپیسٹی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

تقریر میں مزید کہا گیا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہو چکا ہے، اس لئے ٹیکس کی اصل پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ تجویز دی جارہی ہے کہ تمام موٹر گاڑیوں کے لئے ٹیکس وصولی کی بنیاد انجن کیپیسٹی سے تبدیل کر کے قیمت کے تناسب پر کر دی جائے۔