سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

June 29, 2024

فائل فوٹو

آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2306 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔