ایئرپورٹ واقعہ: شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کی حمایت کردی

June 14, 2024

نامور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت کے ساتھ پیش آنے آئے واقعے کی مذمت کردی۔

شبانہ اعظمیٰ جو سنیما، سیاست، معاشرت سمیت دیگر امور پر بے باک بیانات کےلیے جانی جاتی ہیں، نے چندی گڑھ ایئرپورٹ واقعے پر فلم نگری سے سیاست کا سفر شروع کرنے والی کنگنا رناوت کی حمایت کردی۔

شبانہ اعظمیٰ آخری بار راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم گھومر میں نظر آئی تھیں، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ کنگنا سے نظریاتی اختلاف رکھتی ہیں لیکن اس کے باوجود اُن کے ساتھ ایئرپورٹ پر خاتون کانسٹیبل نے جو کچھ کیا، وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیکیورٹی اہلکاروں نے قانون ہاتھ میں لینا شروع کردیا تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔

شبانہ اعظمی جو ممبر پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں، نے کہا کہ حق کےلیے لڑنے کے راستے میں نظریاتی اختلاف آڑے نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں واحد رکن پارلیمنٹتھی، جس نے ناتھورام گوڈسے سے متعلق فلم پر پابندی کی مخالفت کی اور کہا کہ اسے پردے پر لگنے کا پورا حق ہے، پابندی لگانے والی اتھارٹی سنسر بورڈ نے اُسے پاس کردیا۔