امیتابھ نے تیلگو فلم پروڈیوسر اسوینی دت کے پیر چھوکر سب کو حیران کر دیا

June 20, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

تیلگو اور ہندی زبان کی فلم کالکی2898 AD جو 27 جون کو ریلیز ہوگی، ریلیز سے قبل بدھ کو ممبئی میں تقریب منعقد کی گئی۔

اداکار پرابھاس، دیپکا پڈوکون، کمل ہاسن اور ران ڈگوبٹی نے جہاں تقریب کو یادگار بنایا، وہیں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے فلم کے پروڈیوسر اسوینی دت کے پیر چھونے پر سب حیران رہ گئے اور ہر کوئی اس جانب متوجہ ہوگیا۔

اس سے قبل جبفلم کے پروڈیوسر اسوینی دت اسٹیج پر آئے تو امیتابھ بچن نے انکے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ اپنی دو بیٹیوں سواپنا اور پریانکا کے ساتھ ویجاینتی فلمز کے مالک ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں اسوینی دت جیسے سادہ اور عاجز انسان سے پہلے کبھی نہیں ملا۔ ہر مرتبہ چاہے سیٹ ہو، ایئرپورٹ ہو، یہ سب سے پہلے وہاں موجود ہوتے ہیں تاکہ آپکی حفاظت کرسکیں۔ اس طرح کوئی نہیں سوچتا۔

جس کے بعد امیتابھ بچن نے کہا میں تمام تر احترام کے ساتھ انکے قدم چھوتا ہوں جس پر جوابی طور پراسوینی دت نے بھی انکے قدم چھوئے۔

واضح رہے کہ 74 سالہ اسوینی دت تلگو فلموں ٹولی ووڈ کے ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں جو 1974 میں قائم کیا گیا، انکے اس پروڈکشن ہاؤس میں انکی دو بیٹیاں انکے ساتھ کام کرتی ہیں جن میں پریانکا کے شوہر ناگ ایشوین فلم کالکی2898 AD کے ہدایتکار ہیں۔