دیول خاندان کے مردوں کے رونے پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی، بابی دیول

June 14, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار بابی دیول کا کہنا ہے کہ انکے خاندان (والد، بھائی، بھتیجے اور بیٹے) کے مردوں کے رونے پر انھیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی، اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم جذباتی لوگ ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکشن ہیرو اور متعدد فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے 55 سالہ بابی دیول کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں انکا پورا خاندان انتہائی جذباتی ہے۔

دیول خاندان کے تمام مرد آبدیدہ بھی ہوتے ہیں اور اس پر ہم شرمندہ نہیں ہوتے، دراصل یہ جذبات کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔

انھوں کہا میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک روتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ اس پر بات نہیں کرتے، لیکن دیول خاندان جذباتی لوگ ہیں اور اس طرح ہم خوش ہوتے ہیں۔

بابی دیول نے کہا یہ ایسے ہی ہے جیسے ایتھلیٹ اکھاڑے میں اترتے ہیں اور جب جیتتے ہیں تو انکے خوشی کے آنسو نکل آتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ خوشی کے آنسو جذبات کے اظہار کا قدرتی اور سمجھ میں آنے والا ردعمل ہے۔

یاد رہے کہ یہ سال دیول خاندان کے لیے کافی اچھا اور کامیاب ثابت ہوا، جس میں سنی دیول اور بابی کی فلمیں بالترتیب غدار 2 اور اینیمل بہت کامیاب رہیں اور باکس آفس پر نام کمایا۔ جبکہ سینئر دیول (دھرمیندر) نے راکی اور رانی کی پریم کہانی سے فلم بینوں کو کافی متاثر کیا۔