دو افراد قتل، ایک شخص کی خودکشی، دوسرا حادثہ میں جاں بحق

June 15, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے۔ محبت آباد کے رہائشی شکیل مسیح نے رپورٹ درج کرائی کہ پانچ افراد نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی اعجاز گل کو قتل کر دیا ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں لڑائی جھگڑےکے دوران 24 سالہ احمد رضا چاقو لگنے سے جانبر نہ ہو سکا۔ تھانہ کورال کے علاقے میں مخصف نامی شخص نے خود کشی کر لی ۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں نعیم نامی شخص ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔