نعمان اعجاز اور زاویار نعمان پھر اسکرین شیئر کرنے کو تیار؟

June 15, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار نعمان اعجاز ایک بار پھر منفرد مشورہ لیکر سوشل میڈیا پر حاضر ہوگئے۔

نعمان اعجاز اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے دلچسپ کیپشنز اور منفرد خیالات کے باعث ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی فنکاروں اور شائقین کے درمیان مقبولیت بھی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں نعمان اعجاز نے اپنے بیٹے زاویار نعمان کے ہمرا ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی پروجیکٹ کی شوٹ کے دوران لی گئی ہے۔

اس تصویر سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ ناظرین جلد ہی باپ بیٹے کی اس خوبصورت جوڑی کو ایک بار پھر ساتھ میں اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

تاہم توجہ طلب سینیئر اداکار کا کیپشن ہے، جس سے ہر کوئی متفق نظر آ رہا ہے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ بہت زیادہ سوچنے سے، آپ وہ مسائل بھی پیدا کر دیں گے جو پہلے تھے ہی نہیں، اس لیے زیادہ نہ سوچیں، بس کر گزریں جو بھی کرنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکار کی رائے سے متفق دکھائی دے رہی ہے۔