بھارت، اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بناتے ہی بی جے پی کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

June 16, 2024

نئی دہلی (نیوز ایجنسی ) بھارت میں اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بناتے ہی بی جے پی کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا،2024 کے بھارت کے عام انتخابات سے قبل این ڈی ٹی وی کیساتھ ایک انٹرویومیں،یونین منسٹر امت شاہ نے دعوی کیاکہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی جیت کے بعد شیئر مارکیٹ میں تیزی آئے گی۔ امت شاہ کے ر یمارکس کے بعد سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شئیرز خریدے،امت شاہ کے جھانسے میں آکر سینسیکس اورنفٹی اپنی حالیہ نچلی سطح سے واپس پلٹے اورمودی کے حامی سرمایہ کاروں کی بدولت مارکیٹ میں تیزی آئی۔۔4 جون 2024 کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوا تو بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو برسوں بعد اپنے بدترین کریش کا سامنا کرنا پڑا۔ایک ہی دن میں سینسیکس اور نفٹی میں 8 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اربوں ڈالرکا نقصان ہوا، رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو 45 لاکھ کروڑ روپیکا نقصان اٹھانا پڑا۔