بھارت: تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی

June 23, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54ہو گئی، جبکہ 100سے زیادہ افراد اب بھی اسپتال میں ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاستی دارالحکومت چنئی سے تقریباً 250کلومیٹر دور ضلع کالاکریچی میں میتھانول والی شراب پینے کے بعد بدھ سے اب تک تقریباً 200 افراد کا الٹی، پیٹ میں درد اور اسہال کا علاج کیا جا چکا ہے۔سینئر ضلعی عہدیدار ایم ایس پرسانتھ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ضلع میں شراب فروشوں اور شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔