شہزادی کیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد پہلی بار منظرعام پر

June 16, 2024

لندن (اے ایف پی ) پر نس آف ویلز 42سالہ شہزادی کیتھرائن(کیٹ) گزشتہ کرسمس پر کینسر تشخیص ہونے کے بعد پہلی بار ہفتہ کو وسطی لندن میں ایک رنگار نگ فوجی پریڈ پر حاضر ہوئیں ۔ جو بیماری کے بعد ان کی پہلی عوامی شرکت ہے ۔ انہوں نے گزشتہ مارچ میں لاحق اس مرض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی کیموتھیرابی ہورہی ہے ۔ یہ واحد خاتون ہیں جن کی دنیا میں سب سے زیادہ عکس بندی ہوئی ۔ ان کی منظر عام سے طویل غیر حاضری نے طاقتور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ۔ تاہم شہزادی کیٹ نے گزشتہ جمعہ کو بتایا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں ۔