مودی کا دورہ، مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی تعینات

June 16, 2024

سری نگر( نیوز ایجنسیاں ) مودی کا دورہ ،مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں فوجی تعینات، بھارتی انتظامیہ کا سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 500 سے زائد کمپنیوں کو تعینات کرنیکا حکم ۔ بھارت نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے قبل ہزاروں مزید فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیج دیا ہے جس کے بعد سرینگر علاقہ فوجی چھاونی میں تبدیل ہوکے رہ گیا ہے دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے قبل ہزاروں مزید فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیج دیا ہے ،کشمیر میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی 500 سے زائد کمپنیوں(تقریبا 50,000 اہلکار) کو تعینات کرنے کا حکم دیا گیاہے۔تعیناتی کا حکم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 21 جون کو علاقے کے دورے اور آنے والی ہندو امرناتھ یاترا کے پیش نظر دیا گیا ہے۔