اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے لاگت سے انتہائی کم فنڈز مختص

June 16, 2024

اسلام آباد (رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر)اسلام آباد کے ترقیاتی منصو بوں کیلئے ان کی لاگت کے تناسب سے بہت کم فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ راول ڈیم اور کورنگ ریورکو آ لودگی سے روکنے کیلئے ڈیم کے کیچمنٹایریا میں تین سیوریج ٹر یٹمنٹپلانٹس کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے پی ایس ڈی پی میںصرف پانچ کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کی کل لاگت چھ ارب سات کروڑ 62 لاکھ روپے ہے۔ ان تین سیوریج ٹر یٹمنٹپلانٹس کی تعمیر کا پی سی ون پانچ مئی 2023کو منظور ہواتھا۔یہ نیا منصوبہ ہے۔ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو حکم دیاتھا کہ یہ سیوریج ٹر یٹمنٹ پلانٹس تعمیر کئے جا ئیں۔پہلے سے جاری ٹینتھ ایونیو کی تعمیر کیلئے صرف چا لیس کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کی لاگت بارہ ارب تیرہ کروڑرو پے ہے۔اب تک اس منصوبہ پر تین ارب پچاس کروڑروپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پارلیمنٹلا جز میںممبران پارلیمنٹ کے اضافی سویٹس اور 500سرونٹکوارٹرز کی تعمیر کیلئے دو ارب35کروڑروپے رکھے گئے ہیں۔ یہ چھ ارب90کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ اب تک اس منصوبہ پر ایک ارب 34کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ ریلوے لائن پر سہالہ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے صرف پانچ کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ کی لاگت 95کروڑ روپے ہے۔ اب تک اس منصوبہ پر 58کروڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔