لاہور: شہری کی فائرنگ سے بکرا چھیننے والا ڈاکو ہلاک

June 16, 2024

---فائل فوٹو

عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے اور ایسے میں قربانی کے جانور خصوصی طور پر بکروں کی چوری اور چھینے جانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ڈاکو شہری کے گھر بکرا اٹھانے کے لیے آئے تھے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہری کی فائرنگ کے دوران 3 ڈاکو بکرا لے کر فرار ہو گئے۔