عیدالضحیٰ: مختلف ایئر پورٹس پر آگاہی بینرز آویزاں

June 16, 2024

---فائل فوٹو

عیدالضحیٰ کے موقع پر ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر آگاہی بینرز آویزاں کر دیے گئے۔

اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، اسکردو اور دیگر ایئر پورٹس پر بھی آگاہی بینزر آویزاں کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایئر پورٹس کے اطراف کچرا اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کے باعث پرندے جمع ہوتے ہیں، جس کے سبب پرندوں کا جہازوں سے ٹکرانا بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پرندوں کا جمع ہونا جہازوں کے لیے خطرہ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی سے متعلق آگاہی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

ترجمان سی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگاہی مہم کا مقصد قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کی ترغیب دینا ہے۔