ملک مخالف سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں، عقیل ملک

June 16, 2024


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک مخالف سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عقیل ملک نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند عناصر ملک کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے، ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، مخصوص سیاسی جماعت ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

عقیل ملک نے یہ بھی کہا کہ ملک مخالف سازش کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلا رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کر رہی ہے۔