کرم: بارودی مواد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

June 16, 2024

فوٹو سوشل میڈیا

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کرم میں دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد اسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔

پولیس کے مطابق سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے کار تباہ ہوگئی۔