حکومت پنجاب نے الائشیں نہروں میں پھینکنے والوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی

June 16, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں جانوروں کی آلائشیں، نہروں اور نالوں میں پھینکنے والوں سے نمٹنے کی تیار ی کرلی گئی۔

عیدالاضحیٰ کے دوران سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کارروبار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگادی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر عیدالاضحیٰ کے دوران کنٹرول روم فعال کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر مساجد اور عیدگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کےلیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔