کراچی: ایک بلڈنگ میں قربانی کے جانور رکھنے کا عمدہ انتظام

June 16, 2024

کراچی میں عیدالاضحیٰ کےلیے تیاریاں عروج پر ہیں، ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں قربانی کے جانور رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی کے گلی محلے عید قربان کی لیے سجادیے گئے ہیں، کسی نے بکرے خریدے کسی نے بیل تو کوئی اونٹ قربان کرے گا۔

کراچی کی ایک پارٹمنٹ بلڈنگ میں نا صرف جانوروں کی دیکھ بھال کا بہترین انتظام ہے بلکہ کھیلتے کودتے بچے، فیملیز کا رش، نوجوانوں کے لیے انڈور کھیلوں کا اہتمام دیکھ کر یوں لگ رہا ہے کہ عید سے پہلے عید کا سماں ہے۔

اپارٹمنٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ لوگ یہاں فیملی کی طرح رہتے ہیں، اپارٹمنٹ میں ایسی سجاوٹ اور انتظامات عید سے پہلے عید کی جھلک ہیں۔