مقبوضہ کشمیر: عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

June 17, 2024

ـــ فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں کشمیریوں کو عید کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو سری نگر عیدگاہ میں نمازِ عید کی اجازت نہیں دی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے عید کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید بھی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اراگام میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔