برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر گھسنے والے 4 افراد گرفتار

June 26, 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سونک--- فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر گھسنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چاروں افراد کو منگل کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 52، 43 ،21 اور 20 سال ہے اور تمام افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے، تمام افراد پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے خلاف ان کے گھر کے باہر کیے گئے احتجاج کے دوران ایک شخص کی گھر میں گھسنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک احتجاج کے دوران لندن میں موجود تھے۔