بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مال گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، 13 مسافر ہلاک

June 17, 2024

جائے حادثہ: تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں مال گاڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، حادثہ ضلع دار جلنگ میں پیش آیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مسافر ٹرین شہر اگرتلہ سے کولکتہ جارہی تھی۔ حادثے کے باعث کئی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔