سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کیمپ جیل کا دورہ

June 17, 2024

فائل فوٹو

سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کیمپ جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدی بچوں سے عید ملی اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا۔

نور الامین مینگل نے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے سینٹرل اور ڈی سی آفس کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات پر انہیں بریفنگ بھی دی۔