ایلون مسک نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی مخالفت کیوں کی؟

June 17, 2024

ایلون مسک ـــ فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی مخالفت کردی۔

امریکی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے والے آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، پورٹو ریکو کے بنیادی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق ووٹنگ کی سینکڑوں بے ضابطگیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اُنہوں نے لکھا کہخوش قسمتی سے پیپر ٹرائل موجود تھا اس لیے مسئلے کی نشاندہی ہوگئی اور ووٹوں کی گنتی درست کر دی گئی، سوچیں جہاں پیپر ٹرائل نہیں ہوتا وہاں کیا ہوتا ہوگا؟

فوٹو بشکریہ ایکس

رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابات میں مداخلت سے بچنے کے لیے ہمیں بیلٹ پیپر کی طرف واپس جانا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میری انتظامیہ بیلٹ پیپرکے ذریعے منصفانہ انتخابات کی ضمانت دے گی۔

ایلون مسک نےرابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی اس پوسٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال روک دینا چاہیے کیونکہ انہیں انسانوں یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہیک کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ہیک ہونے کا خطرہ چاہے چھوٹا ہے مگر پھر بھی بہت زیادہ ہے۔