کراچی میں آج رات بوندا باندی کا امکان

June 18, 2024

---فائل فوٹو

کراچی میں آج رات چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

مری میں و قفے و قفے سے بارش جاری

آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مری میں رات سے و قفے و قفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر جہلم شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

بلوچستان: آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔