جعلی ویزا حامل مسافر سیالکوٹ ایئر پورٹ پر گرفتار

June 18, 2024

ایف آئی اے--- فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے جعلی ویزے کے حامل مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کی اور جعلی دستاویزات پر ایک مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر یونان کا جعلی ویزا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے ویزا حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔