یورو کپ فٹبال: یوکرین نے سلواکیہ کو 1-2 سے شکست دیدی

June 21, 2024

یوروکپ فٹ بال میں یوکرین نے سلواکیہ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

ڈیسلڈروف میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سلواکیہ نے برتری حاصل کی، 17ویں منٹ میں ایون شیرنز نے اسکور کیا، شیرنز نے بیلجئم کے خلاف بھی گول بنایا تھا۔

پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر سے سلواکیہ کے حق میں تھا البتہ دوسرے ہاف میں یوکرین کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یوکرین کی جانب سے پہلا گول دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں مائی کولا شیپرینکو نے بنایا اور 80ویں منٹ میں رومان نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔