افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، T20 ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل

June 27, 2024

افغانستان اور جنوبی افریقہ میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل ثابت ہوا۔

میچ کا فیصلہ 124 گیندوں میں ہوگیا،افغانستان نے 71 اور جنوبی افریقہ نےمحض 53 گیندیں کھیلیں۔

اس سے قبل 2014 میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل کا فیصلہ 203 گیندوں میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔