پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھر میں 92 کروڑ شیئرز کا کاروبار

June 22, 2024

فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2103 پوائنٹس اضافے سے 78810 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3163 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پی ایس ایکس میں ہفتہ بھر میں 92 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان تھا جہاں ایک موقع پر انڈیکس نے 80 ہزار کی تاریخی بلندی کو چھو لیا تھا۔