فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کم ہوگئی

June 22, 2024

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہے۔