چین میں موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد ہلاک

June 23, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

چین کے صوبے ہونان میں موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد ہونان کے دیہات میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکانات تباہ ہوگئے۔

چینی میڈیا نے بتایا کہ صوبوں ہوبئی اور انہوئی میں بھی طوفانی بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔