دوران حج شدید گرمی سے جاں بحق ایک ہزار سے زائد حجاج میں 672 مصری بھی شامل

June 23, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کی اموات کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دوران حج شدید گرمی سے 1 ہزار 114 حجاج جاں بحق ہوئے جن میں مصری شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشین حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 شہری شامل ہیں۔

بھارتی امور خاجہ کی ایجنسی کے مطابق 98 بھارتی شہری بھی جاں بحق حجاج میں شامل ہیں۔

اسکے علاوہ جاں بحق حجاج میں تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔