ظہیر نے سوناکشی کو کروڑوں کی لگژری گاڑی تحفہ میں دی؟

June 25, 2024

ظہیر اقبال نے اپنی نئی نویلی دلہن سوناکشی سنہا کو کروڑوں کی لگژری گاڑی تحفہ میں دے دی۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال سے 23 جو کو شادی کی اور اسی دن اپنی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ بھی کروایا۔

شادی کی باقاعدہ تقریب ممبئی کے ایک پرآسائش مقابل باسٹیان میں ہوئی جس میں گھر والوں، دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں ظہیر اور سوناکشی ایک ساتھ بی ایم ڈبلیو آئی 7 میں پہنچے۔

گاڑی کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں یہی گاڑی ظہیر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو تحفہ میں دی ہے۔ گاڑی کی قیمت کا اندازہ دو کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔