• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی کا بین المذاہب شادی پر ٹرولنگ کرنے والوں کو جواب

سوناکشی نے بین المذاہب شادی پر تنقید کرنے والوں کو سامنے آکر جواب دے دیا۔
سوناکشی نے بین المذاہب شادی پر تنقید کرنے والوں کو سامنے آکر جواب دے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو ان کی ظہیر اقبال کے ساتھ بین المذاہب شادی پر بہت زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب سوناکشی نے ایک فین کی جانب سے محبت کو آفاقی مذہب قرار دینے پر کمنٹ پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ دو رو قبل ظہیر اقبال اور سوناکشی نے سول میرج کے تحت شادی کی اور یہ تقریب سوناکشی کے باندرہ ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی۔

بدقسمتی سے ان دونوں کو اپنے سول میرج اور شادی کی استقبالیہ تقریب کی آفیشل فوٹوز کی شیئرنگ کے دوران کمنٹس سیکشن کو نفرت پر مبنی اور منفی ٹرولنگ کی وجہ سے ڈس ایبل کرنا پڑا۔ 

اب سوناکشی نے سوشل میڈیا پر انکی بین المذاہب شادی پر تنقید کرنے والوں کو سامنے آکر جواب دے دیا۔ 

سوناکشی نے ایک پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ری شیئر کیا جس میں محبت کو آفاقی و عالمگیر مذہب قرار دینے پر گفتگو کی گئی تھی۔ 

دبنگ گرل نے اس موقع پر پرساد بھٹ نامی شخص کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: سچے الفاظ، یہ بہت پیارے ہیں۔ شکریہ

انٹرٹینمنٹ سے مزید