دلی میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار بارش

June 28, 2024

فائل فوٹو

بھارت کے شہر دلی میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے شدید گرمی کے ستائے عوام کو سکون تو ملا لیکن سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی نے پریشانی بڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات ڈھائی بجے س صبح ساڑھے پانچے بجے تک 148.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کئی سڑکوں اور علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔