اسرائیلی وزیرِ اعظم کے گھر پر ’نیتن یاہو ناکام ہے‘ کے بینرز کیساتھ مظاہرہ

June 28, 2024

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ ہو رہا ہے—تصویر بشکریہ رائٹرز

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر حکومت مخالف مظاہرہ ہوا ہے جس میں ان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے اسرائیلی مظاہرین نے نعرے لگائے، جھنڈے لہرائے، ٹریفک روک دیا اور مرکزی سڑک پر آگ لگا دی۔

مظاہرین کے بینرز پر ’نیتن یاہو ناکام ہے‘ لکھا تھا۔

حماس کے خلاف غزہ میں جاری جنگ اور لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ لڑائی کے بڑھنے کے خدشے کے باعث یہ مظاہرے زیادہ کثرت سے ہو رہے ہیں۔

ہجوم میں موجود کئی لوگوں نے فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے ذریعے غزہ میں یرغمال بنائے گئے تقریباً 120 اسرائیلیوں کو آزاد کرانے کے معاہدے کی حمایت میں بھی نعرے لگائے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔