نئی دلی ایئرپورٹ: چھت کا کچھ حصہ گرنے سے 1شخص ہلاک،8 زخمی

June 28, 2024

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 کی چھت کا کچھ حصہ گرنے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرمنل 1 کی چھت شدید بارش اور ہوا کی وجہ سے گری جس کے سبب کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 سے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق دلی ایئرپورٹ کے علاقے میں آج تین گھنٹے میں 148.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔