سابق افغان ویمن کرکٹرز کی آئی سی سی سے پناہ گزین ویمن ٹیم بنانے کی درخواست

July 01, 2024

فائل فوٹو

آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز نے آئی سی سی کو خط لکھا اور افغانستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں پر مشتمل پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کی درخواست کی۔

خط میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی، افسوس سے کہنا پڑ رہا یے کہ مین ٹیم کی طرح خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی آسٹریلیا میں پناہ گزین ویمن ٹیم کو بنانے میں ہماری مدد کرے، پناہ گزین ویمن ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینیج کر سکتا ہے۔

آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افغان پناہ گزین ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹیم بنانے سے افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔