سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا گیا

July 02, 2024

سندھ کابینہ میں 10 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا گیا، کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، سندھ حکومت کے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

سندھ کابینہ میں نئے معاونین خصوصی کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لال چند اکرانی، سرفراز راجڑ، قاسم نوید قمر، وقار مہدی اور رجویر سنگھ معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، منصور شاہانی، عثمان غنی، عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بھی معاون خصوصی ہوں گے۔

سندھ کابینہ اراکین کی تعداد 30 ہوگئی، 18 وزراء، 10 معاون اور دو مشیر شامل ہیں، سندھ حکومت نے 6 نئے ترجمان بھی مقرر کردیے۔

بیرسٹر ارسلان اسلام، سرمد پلیجو ،عبدالواحد ہالیپوتہ، سعدیہ جاوید، مخدوم فخر زمان، محمد علی راشد ترجمان مقرر کے گئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، گنہور اسران بھی سندھ حکومت کے ترجمان ہیں، یوں سندھ حکومت کے ترجمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔