کراچی: شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا

July 02, 2024

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھر ملا ہے، ملنے والے دھڑ کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں جبکہ دھڑ بھی دوحصوں میں ملا ہے۔

پولیس کے مطابق دھڑ کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دھڑ کے باقی حصوں کی تلاش اور شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔